ہبلی 5/ فروری (ایس او نیوز) ہبلی کے ہیبسور دیہات میں بس اور بائک کے درمیان ہوئی ٹکر میں بائک پر سوار دونوں لوگ ہلاک ہوگئے جن کی شناخت شیوانند دیامنّور (36) اور گیدیپّا اینڈیگیری (38) کی حیثیت سے کی گئی ہے۔
ذرائع سے ملی اطلاع کے مطابق حادثہ پیر کے روز اُس وقت پیش آیا جب بس ہبلی سے باگلکوٹ جارہی تھی، جبکہ بائک پر سوار دونوں لوگ ہیبسور سے ہبلی جارہےتھے۔
ہبلی مضافاتی پولس تھانہ میں معاملہ درج کیا گیا ہے۔